Peshawar, firing on the car of people from Qatar, one dead, 3 injured
پشاور کے علاقہ شاہ پور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جواں سالہ لڑکی کو قتل کردیا ۔
مسماہ آسیہ زوجہ سیفور خان سکنہ فتوعبدالرحیمہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی 22سالہ نازش کے ہمرہ جارہی تھی کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
مدعیہ کے بتایا کہ وہ اپنی 22سالہ بیٹی مسماة نازش کے ہمراہ الحاج ٹاؤن میں محنت مزدوری کرتی ہیں ، کام ختم کرنے کے بعد واپس جارہی تھیں کہ الحاج ٹائون کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں بیٹی نازش موقع پر جاں بحق ہو گئی ،مقتولہ کی والدہ کے مطابق ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں۔
انہوں نے بتایاکہ ملزمان کا سراغ ملنے پردعویداری کرینگے ۔
پولیس نے لڑکی کی نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کرکے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی۔
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…