ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں بنوں کا ایک اور اعزاز
بنوں کے پسماندہ علاقے ضابطہ خان دردڑیز سے تعلق رکھنے والے ہونہار کرکٹر کفایت اللہ خان نے پیپسی کپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ۔
میراخیل کرکٹ گراونڈ بنوں میں مندوری ٹائیگر کرکٹ کلب کے خلاف کھیلتے ہوئے متعدد ریکارڈ قایئم کردیئے ۔
کفایت اللہ خان نے مخالف ٹیم کے بالروں کی دھلائی کرتے ہوئے 35 بالوں پر سینچری اور 70 بالوں پر ڈبل سینچری بناکر ریارڈ ساز اننگز کھیلی ۔
کفایت اللہ خان نے میچ میں 222 رنز ناٹ اوٹ بنائے ۔
انھوں نے اپنے اننگز میں 22 چھکے اور 14 چوکے لگائے اور 222 رنز پر ناٹ اوٹ رہے ۔
بنوں کی تاریخ میں آج تک کسی بھی کھلاڑی نے ٹی 20 کرکٹ میں سینچری اور ڈبل سینچری ناٹ آوٹ نہیں بنائی ہے ۔ یہ اعزاز کفایت اللہ خان نے حاصل کرکے اپنے اور اپنے علاقے کا نام روشن کرکے حاصل کرلیا ۔
کرکٹ کے میدانوں کا یہ شیر صرف بنوں کے عوام کے انکھوں کا تارا نہیں بلکہ اس کے شیدائی متحدہ عرب امارات میں موجود ہے ،
بنوں سے تعلق رکھنے والے اس ہونہار کرکٹر کفایت اللہ خان کے بارے میں ان کے انڈین کوچ نے بھی اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کفایت اللہ خان ایک بہترین آل راونڈر ہے ان کی بولنگ اور بیٹنگ بہت اچھی ہے ،
متحدہ عرب امارات میں کھیلتے ہوئے ان کی شاندار بیٹنگ اور لمبے لمبے چھکوں نے شائقین کے دل جیت لئے تھے ۔
ان کے کوچ کے مطابق کفایت اللہ خان کا مستقبل روشن ہے اور مستقبل میں اپنے ملک کا نام کرکٹ کے میدانوں میں روشن کرے گا ۔
حکومت پاکستان اور کرکٹ سے وابستہ ذمہ داران اس کے بارے میں سوچیں اور اس پر توجہ دیں اور اس کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اپنا کردار آدا کرے تاکہ یہ ٹیلنٹ ضائع نہ ہوسکے ۔
کفایت اللہ خان بنوں کے پسماندہ علاقے ضابطہ درے دردڑیز سے تعلق رکھتا ہے اس کے والد صاحب سرکاری ملازم ہے ، کفایت اللہ خان کرکٹ کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں سے کمیسٹری میں بی ایس بھی کر رہا ہے ۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…