Categories: Latest News

بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، ارمڑ کا علاقہ میدان جنگ بن گیا

ویب ڈیسک: ارمڑ میں پیسکو کی ٹیم کو بجلی چوروں کیخلاف آپریشن مہنگا پڑگیا مقامی آبادی نے پیسکو اہلکاروں کو یرغمال بنا کر ان پر تشدد کرڈالا جس کے بعد پولیس نے اہلکاروںکو مقامی لوگوں سے چھڑایا ۔ پشاور کے علاقے ارمڑ میںپیسکوکی ٹیم نے گزشتہ روز چوروں کے خلاف آپریشن کیا اس موقع پر اہلیان علاقہ نے پیسکو سروینس ٹیم پر دھاوا بول دیا پیسکوملازمین پر شہریوں نے تشدد کیا عملے کو گالم گلوچ کے دوران زد و کوب کیا گیا اور ان کے موبائل بھی توڑ دیئے گئے جس کے بعد حالات بے قابوہونے پر آپریشن روک دیاگیا۔
ایکسین سٹی رورل ڈویژن پیسکوانجینئر اسد علی خان کی نگرانی میں ایس ڈی او رحمان بابا اور پیسکو چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ،نشتر آباد، ہشتنگری، سیٹھی ٹاون، چمکنی، اور لالا سب ڈویژن کا بجلی چوری کے خلاف ارمڑ میانہ پر گرینڈ آپریشن کیا۔آپریشن میں ارمڑ تھانہ پولیس بھی موقع پر موجود تھی تاہم بجلی چوری کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی۔ آپریشن کے دوران مقامی لوگوں نے کنڈہ ہٹائو مہم زبردستی رکوادی۔شر پسندوں کی جانب سے پیسکو ملازمین کو شدید گالم گلوچ اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ایکسین سٹی رورل اسد علی اور ایس ڈی او رحمان بابا اور دیگر سٹاف نے اہل علاقہ کو بجلی مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی شرپسندوں کی جانب سے مسلسل سٹاف کو ہراساں کیا جاتا رہا ،جس کے بعد آپریشن روکنا پڑا۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

8 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

19 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 day ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago