In Peshawar, the supply of chicken bones and colored mincemeat to hotels was revealed
ایکسپریس نیوز – پشاور: مرغی کی ہڈیوں اور رنگ کو ملا کر قیمہ تیار کرکے ہوٹلوں پر سپلائی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے قیمہ تیار کرنے والے یونٹس پر چھاپے میں 5 ہزار کلوگرام سے زائد مرغیوں کی ہڈیاں برآمد کرکے تلف کردیں۔
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں چھاپا مار کارروائی کے دوران پتا چلا کہ مشین سے مرغیوں کی ہڈیوں کے ساتھ رنگ ملا کر مضر صحت اور غیر معیاری قیمہ تیار کیا جا رہا تھا۔فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق یہ قیمہ چپلی اور سیخ کباب کے لیے ہوٹلوں کو سپلائی کیا جانا تھا۔
چھاپے کے بعد 2 یونٹس کو سیل کرکے مالکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی شاہ رخ خان کے مطابق ایسے عناصر شہریوں کی صحت سے کھیلنے اور پوری انڈسٹری کو بدنام کرنے سے باز آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کاروبار کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…