ایڈیٹر ٹی این این : پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایک اور عالمی معیار کا پہلی نوعیت کا کامیاب آپریشن ہوگیا۔ پاکستان میں پہلی بارامراض قلب کے مریضوں کو فالج سے بچانے کے لیے ایک نئی ڈیوائس ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی۔
پشاور انسٹیٹیوٹ کے ماہر کارڈیالوجسٹ ٹیم اور برطانیہ سے آئے ماہر کارڈیالوجسٹ کی مشترکہ کاوش رنگ لے آئی اور پی آئی سی میں امراض قلب کی 71 سالہ خاتون مریضہ کے دل میں ڈیوائس لگا کر کامیاب پروسیجر کیا گیا۔
برطانوی ڈاکٹر پروفیسر ڈیوڈ ہیلڈک سمتھ نے اس حوالے سے بتایا کہ پاکستان کے ایک سرکاری ہسپتال میں ایسا کیس کرنا اور ایسا سیٹ اپ دیکھنا میرے لیے حیران کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک نیا دن ہے، اس ٹیکنالوجی سے بہت سی زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں۔
کارڈیالوجسٹ آپریشن ٹیم کے ڈاکٹر ولید نے بتایا کہ ایسے مریض جن کے دل کی دھڑکن بے ترتیب چلتی ہے تو دل میں خون جمنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ یہ خون ایسے مریضوں کے دل کے ایک خاص حصے ایل اے اپینڈیج میں جمع ہوتا ہے جو فالج کا سبب بنتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امراض قلب کے مریضوں کو خون پتلا کرنے والی داوئیاں دی جاتی ہے جس سے جسم کے مختلف حساس حصوں میں خون بہنے کا خطرناک خدشہ ہوتا ہے۔ ایل اے اپینڈیج کلوزر ڈیوائس ایسے مریضوں کے لیے ایک امید ہے۔
میڈکل ڈائریکٹر/چیف ایگزیکٹو پروفیسر ڈاکٹر شاہکار احمد شاہ نے کہا کہ اس ڈیوائس کا کامیاب کیس ہمارے ڈاکٹرز اور انتظامیہ کی انتھک محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ہرقسم کی انٹرنیشنل ٹیکنالوجی اور طریقہ علاج پی آئی سی انتظامیہ کا عزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ائی سی کو عالمی معیار کے مطابق بنائیں گے تاکہ صوبے اور پورے پاکستان کے مریضوں کو باہر نہ جانا پڑے۔
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…