Peshawar: Fire breaks out at cylinder refilling shop on Dalla Zak Road, two children and one person injured
پشاور: دلہ ذاک روڈ کے علاقے گل آباد میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سلنڈر ریفلنگ کی ایک دکان سمیت قریبی دیگر دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی تین فائر وہیکلز اور دو ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر پیشہ ورانہ انداز میں آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پا لیا، جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کے خدشات کو ختم کیا جا سکے۔
واقعے کے نتیجے میں دو بچے اور ایک شخص معمولی جھلس گئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ایم ایم سی ہسپتال رنگ روڈ منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ بروقت کارروائی کے باعث بڑے جانی و مالی نقصان سے بچاؤ ممکن ہو سکا۔
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…