Categories: Latest News

پشاور: بجلی چوری کے آلات نصب کرنیوالے منظم گروہ کا انکشاف

ویب ڈیسک ستمبر 5, 2023: پشاور شہر اور گردونواح میں بجلی چوری کے آلات نصب کرنے والے ایسے منظم گروہ کا انکشاف ہوا ہے جس کے ارکان گھریلو اور کمرشل پلازوں میں بجلی چوری کے آلات نصب کر کے واپڈا کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا چکے ہیں اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے بجلی چوری کے آلات نصب کرنے والے گروہ کے ارکان واپڈا عملہ کی ملی بھگت سے ڈبل گیم کرتے ہوئے نشاندہی کر کے اپنے لگائے آلات پکڑوا کر صارفین کو ڈرا دھمکا کر ہزاروں روپے ہتھیا کر آپس میں بانٹ لیتے ہیں
اس امر کا انکشاف اصلاحی کمیٹی افغان کالونی پشاور کے صدر محمد ارشاد تندر نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ گروہ کا سرغنہ شہزاد نامی نوجوان ہے جو پشاور یونیورسٹی کا طالبعلم جس کا تعلق چارسدہ سے ہے اور وزیر کالونی پشاور میں مقیم ہے جسے اس سے قبل ایف آئی اے پشاور سنگین مقدمہ میں جیل یاترا بھی کرا چکی ہے ۔ ارشاد خان تندر نے مزید کہا کہ اس طرح مافیا کے ارکان حکومت پاکستان کو اب تک کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا چکے ہیں۔ اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے محمد ارشاد تندر نے نگران وزیر اعظم ، وزیر پٹرولیم اور دیگر حکام سے گروہ کے ارکان کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے ۔

via: Mashriq Tv

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

6 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

11 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

19 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

20 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

22 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

23 hours ago