Categories: Latest News

حیات آباد ، داماد نے بیوی کی مدد سے ساس کے گھر سے کروڑوں کی چوری کرلی

ویب ڈیسک ستمبر 4, 2023: حیات آباد کے علاقے میں داماد نے بیوی کے ساتھ ملکر ساس کے گھر سے کروڑوں کی چوری کرلی جنہیں پولیس نے گرفتار کرکے ہزاروں ڈالرز ،لاکھوں روپے کی نقدی و طلائی زیورات برآمد کرلیے ہیں۔ ملزم ناصر باغ کا رہائشی ہے جبکہ اس کی بیوی وساس افغانستان سے تعلق رکھتی ہے۔ گرفتار ملزم سے تھانے جبکہ ملزمہ سے وومن پولیس اسٹیشن میں مزید تفتیش جاری ہے ۔پولیس کے مطابق مسماة (ن) زوجہ محمد عثمان نے تھانہ حیات آباد پولیس کو گھر سے چوری کی رپورٹ درج کرائی تھی
جس پرنامعلوم افرادکیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ایس پی کینٹ ڈویژن وقاص رفیق کے مطابق واردات میں ملوث افراد کا کھوج لگانے کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سمیت دیگر شواہد پر کام کیا گیا جبکہ گھروالوں کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے اس دوران چوری کی واردات میںملوث میاں بیوی مسماة (س) زوجہ شعیب اورشعیب ولد عبدالستار کوگرفتار کرلیاگیا۔
گرفتار ملزمہ اور اس کے والدین کا تعلق افغانستان سے ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم شعیب بے روزگار تھا جس کے بعد اس نے ساس کے گھر سے چوری کی منصوبہ بندی کی۔ ملزمان کے قبضے سے مسروقہ 12 لاکھ روپے ، 40 ہزار افغان کرنسی ، 4200 امریکن ڈالراور طلائی زیورات برآمد کرلئے گئے ہیں مقدمہ درج کرلیا گیا

via: Mashirq Tv

Recent Posts

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

1 day ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

2 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

3 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

4 days ago

بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز

بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز پشاور:…

4 days ago