Cantt residents property tax collection, action stopped
کسوٹی ڈیجیٹل: پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالشکور اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کینٹ کے رہائشیوں سے غیر منقولہ جائیداد پر پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے کیخلاف دائر رٹ پر درخواست گزاروں کیخلاف کسی بھی قسم کی کاروائی روک دی اورپر وفاقی حکومت اور کنٹونمنٹ بورڈ کے حکام سے 30 مئی تک دوبارہ جواب طلب کرلیا۔ دو رکنی بنچ نے عاطف علی خان اور خالد رحمان ایڈوکیٹس کی وساطت سے دائر زاہد اللہ سمیت پشاور کینٹ کے متعدد رہائشیوں کی رٹ کی سماعت کی۔درخواست میں انہوں نے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس وقت مختلف کینٹس کی انتظامیہ غیر منقولہ جائیداد پر بھاری ٹیکس وصول کررہی ہے حالانکہ اس ضمن میں وفاقی حکومت کے پاس 18 ویں ترمیم کے بعد غیر منقولہ جائیدادوں پر ٹیکس وصولی کا اختیار ہی نہیں عاطف علی خان ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس کے بعد کنٹونمنٹ حکام نے اس نشانہ بنا نا شروع کیا اور پہلے پانی جبکہ بعد میں دفتر کا کرایہ ایک ہی روز میں دو گنا کر دیا جس کا ایک مقصدہے کہ مجھے پریشرآئز کر کے اس کیس سے پیچھے ہٹا سکیں۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ بنیادی طور پر 1958 میں غیرمنقولہ پراپرٹی ٹیکس ایکٹ شہری علاقوں کیلئے پاس کیا گیا جس کے تخت یہ تمام رہائشی صوبائی حکومت کو ٹیکس دینے کیپابند تھے جس میں یہ ٹیکس وصولی کینٹ انتظامیہ کرتی تھی تاہم اس میں سے چارچز لیکر باقی صوبائی حکومت کو جمع کردیتی تھی انہوں نے عدالت نے کو بتایا کہ جب 1979 میں مارشل لا نافذ ہوا تو صدارتی حکم نمبر 13 کے تحت کینٹونمنٹ ایریا میں 1924 کا قانون نافذ کیا گیا جو 1985 تک چلتا رہا انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اس ضمن میں جو قوانین بنائے گئے ہیں وہ غلط ہیں 18 ویں ترمیم کے بعد ٹیکس قوانین میں ترامیم کی گئی اور غیر منقولہ جائیدادوں پر ٹیکس وصولی کا اختیار صوبائی حکومت کا دائرہ اختیار قرار دیا گیا کیونکہ صوبائی حکومت کی ٹیکسز کی شرح انتہائی کم ہے مگر اس کے باوجود وفاقی حکومت کے ادارے اب بھی 1924 کے ایکٹ کے تحت وصولی کرتے ہیں جو کہ غیرائینی اور غیرقانونی ہے لہذا متعلقہ حکام کو اس بات کاپابند بنایا جائے کہ صوبائی حکومت کی شرح کے مطابق ٹیکس وصول کریں
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…