Categories: Latest News

پشاور : مردم شماری اور انتخابی ڈیٹا اکٹھا کرنے والے ٹیبلٹس چوری ہوگئے

تین سو سے زائد ٹیبلٹس ڈی ای او فی میل آفس پشاور سے غائب ہوگئے، ذرائع

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا میں غفلت کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ڈسٹرکٹ پشاور کے دفتر کو مردم شماری اور انتخابی ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے ملنے والے ٹیبلٹس چوری ہوگئے۔ انکوائری کمیٹی بھی ملوث افراد کو منظر عام پر لانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

(آج نیوز): محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کو ڈیٹا کلیکشن کے لیے ملنے والے ٹیبلٹس پشاور ڈسٹرکٹ کے دفتر سے چوری ہوگئے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور فی میل نے انکوائری کا حکم دیتے ہوئے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی۔

کمیٹی کو ایک ہفتے میں معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ جمع کرانی تھی تاہم سات دن گزر جانے کے بعد بھی انکوائری مکمل نہ ہوسکی اور نہ ہی چوری میں ملوث کردار سامنے لائے جاسکے۔

یاد رہے کہ چوری ہونے والے سینکڑوں ٹیبلٹس مردم شماری اور انتخابی تفصیلات سمیت دیگر ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے استعمال کئے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق ویسے تو ٹیبلٹس کی تعداد سینکڑوں میں تھی تاہم تین سو سے زائد ٹیبلٹس ڈی ای او فی میل آفس پشاور سے غائب ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس نے انکوائری میں سارا نزلہ نائب قاصد پر ڈالتے ہوئے متعلقہ افسران کو بری الذمہ قرار دے دیا۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago