Categories: Latest News

پشاور، تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کی ناکہ بندی ،قتل میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

پشاور، تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کی ناکہ بندی ،قتل میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

پشاور۔ 28 جون (اے پی پی):پشاور کی تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے ناکہ بندی کے دوران قتل ،اقدام قتل ، قبضہ گروپ سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتارکرکے خود کار اسلحہ برآمد کرلیا۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاورکے مطابق اے ایس پی فقیر آباد سرکل پشاور محمد علیم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ عاقب خان اوران کی ٹیم نےدوران ناکہ بندی مشکوک گاڑی میں سوار مسلح افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے دوران چیکنگ پولیس کے ساتھ بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیں،

پولیس نے کارروائی کے دوران ایک عدد کلاشنکوف ، ایک جی تھری رائفل اور متعدد کارتوس برآمد کر کے ملزمان نسم ، معاز ، جبران اور صدیق کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان شہرکے مختلف تھانوں بڈھ بیر،خزانہ کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔کارروائی کے دوران بلٹ پروف گاڑی بھی قبضہ میں لے لی گئی ۔ابتدائی معلومات کے مطابق بلٹ پروف گاڑی کی این او سی بھی نہیں ہے .پولیس نےملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

17 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

24 hours ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

1 day ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

4 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago