ویب ڈیسک: صوبائِی دارالحکومت میں بارش سےموسم خوشگوار ہو گیا ہے لیکن بجلی غائب ہو گئی جس سے کئی علاقے تاریکی میںڈوب گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش کے ساتھ ہی یخ بستہ ہواوں نے سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، لوگوں نے گرم ملبوسات دوبارہ نکا لیں۔
حالیہ بارش کے باعث صوبائی داراحلکومت میں کم سےکم درجہ حرارت 13 جبکہ ذیادہ سے ذیادہ 15 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ بارش سےموسم خوشگوار ہو گیا لیکن بجلی غائب ہونے سے مشکلات پیدا ہو گئی ہیں.
ذرائع کے مطابق بارش ہوتے ہی بجلی غائب، شہرکے اکثر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ اندروں شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں بھی بجلی غائب جبکہ مضافاتی علاقوں میں تو بجلی کے ساتھ گیس بھی غائب ہو گئی۔
بچے صبح بغیر ناشتہ کے سکول چلے گئے۔ اس موقع پر عوام نے حکومت سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…