Categories: Latest News

خاتون اور مرد قتل واقعہ میں ملوث 11 ملزمان گرفتار کرلیے ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان

خاتون اور مرد قتل واقعہ میں ملوث 11 ملزمان گرفتار کرلیے ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان

 وزیراعلیٰ  بلوچستان سرفراز بگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ  خاتون اور مرد قتل واقعہ میں ملوث  11 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

ویب ڈیسک: بلوچستان میں خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کا وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے نوٹس لیا۔

‏وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا تھا سوشل میڈیا پر خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو میں دکھائے جانے والے مقتولین کی شناخت ہوچکی ہے۔

سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ خاتون اورمرد قتل واقعہ میں اب تک 11 ملزمان گرفتار کئےجاچکےہیں، آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ  واقعہ میں تمام ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا، ریاست مظلوم کے ساتھ ہے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ نے بتایا تھا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ عید سے چند روز قبل پیش آیا تھا جس کی ویڈیو حال ہی میں منظر عام پر آئی۔

انہوں نے کہا کہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد اس گھناؤنے جرم پر پولیس کو فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی جس پر ریاست کی مدعیت میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور لڑکی کے قتل میں ملوث ایک مشتبہ قاتل کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

Publisher 

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

8 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

13 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

21 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

22 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

24 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

1 day ago