Categories: Latest News

پشاور: بیکری مصنوعات کی تیاری مکمل طور پر بند کرنے کی دھمکی

پشاور: بیکری مصنوعات کی تیاری مکمل طور پر بند کرنے کی دھمکی

پشاور ( لیڈی رپورٹر) بیکرز ایسوسی ایشن نے پنجاب سے آٹے اور میدے کی ترسیل پر مسلسل پابندی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر سپلائی فوری طور پر بحال نہ کی گئی تو صوبے بھر میں بیکری مصنوعات کی تیاری مکمل طور پر بند کر دی جائے گی، پشاور چیمبرز بیکرز ایسوسی ایشن اسٹینڈنگ کمیٹی چیرمین اشفاق خان اور صدر حاجی وارث خان نے پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز میں ہونے والے اجلاس میں یونین عہدیداروں کی مشاورت سے کیا، اجلاس کی صدارت چیمبر کے صدر شکیل احمد خان صراف نے کی جبکہ بیکرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور اس پیشے سے وابستہ افراد نے کثیرتعدادمیں شرکت کی، اشفاق خان نے کہا کہ بیکری مصنوعات کی تیاری میں بنیادی جز معدہ ہے جس کی ترسیل پر پابندی کے باعث صوبے میں شدید قلت پیدا ہوچکی ہے، میدہ نایاب ہونے سے اس کی قیمت کئی گنا بڑھ گئی ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مصنوعات کے ریٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ بیکری مالکان نے اب تک مزدوروں اور صارفین کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے بوجھ خود برداشت کیا، لیکن موجودہ صورتحال میں کاروبار چلانا ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔

Publisher 

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

13 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

20 hours ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

1 day ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

4 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago