Categories: Latest News

رمضان اور پکوڑے

تحریر: عمر حیات

رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہوتے ہی دو چیزوں پہ دہیان رہتا ھے ھے عبادات میں تراویح اور کھانے کے لوازمات میں پکوڑے ۔۔اب کچھ لوگ تراویح پڑہیں یا نہ پڑھیں پر پکوڑے ضرور کھاتے ہیں
دسترخوان طرح طرح کے پکوانوں سے سجنے لگتے ہیں اور ہر کوئی اپنی حیثیت کے مطابق افطاری کا اہتمام کرتا ہے لوازمات میں جو ایک چیز مشترکہ طور پر غریب وامیر کے دسترخوان پہ لازم ہو جاتی ھے اسکو پکوڑا کہتے ہیں۔ مگر افطار کے وقت پکوڑے نہ ہوں یہ تو ناممکن ہے۔ہمارے ہاں خواتین افطار کے وقت کچھ اوربنائیں یا نہ بنائیں پکوڑے ضرور بناتی ہیں۔ بلکہ اب تو دوسرے ممالک میں بھی مسلمان افطار کے وقت پکوڑوں کا اہتمام کرتے ہیں۔پشاور شہر میں بہت ہی نامی گرامی پکوڑوں کی دکانیں ہیں نوتھیہ میں چاچا دینو دلیپ کمار کے فین کی وجہ سے مشہور ہیں۔۔بخش کی دکان ہو یا گلبہار چوک فوارہ ہو یا ہشنگری
گیارہ مہینے پکوڑہ دکانوں پہ بکتا ھے اور بارش اور ٹھنڈ میں یا مہمانوں کو گھر یا دفتر میں چاے کے ساتھ پیش کیاجاتا ھے لیکن رمضان کے مہینے میں اس کی طلب میں شدت سے اضافہ ہوجاتا ھے اور ایک پکوڑا کٸ زاٸقوں میں پیش کیا جاتا ھے جیسا کہ ألو پکوڑہ بیننگن پکوڑہ
مٹن بریڈ پکوڑادال مونگ پکوڑا
چکن پکوڑہ اور وغیرہ وغیرہ
پکوڑا برصغیر پاک و ہند کے مشہور پکوانوں میں سے ایک ہے۔ مختلف اشکال میں برصغیر کے تمام علاقوں میں مقبول ہے۔ جنوبی بھارت کے بیشتر علاقوں میں پکوڑوں کو بھجّی بھی کہتے ہیں۔پاکستان کے لوگ اپنی حسِ ذائقہ کو تلی ہوئی چیزوں کا عادی بنا چکے ہیں، لہٰذا افطار میں پکوڑا بھی کھجور کی طرح لازم ھےاگر آپ پاکستان یا شمالی ہندوستان میں پلے بڑھے ہیں تو یقیناً جانتے ہوں گے کہ پکوڑا کیا ہے۔ یہ ایک ایسی دیسی ہلکی پھلی غذا ہے جو سردی ہو یا گرمی ہر گلی کے کونے میں مل جاتی ہے۔ پکوڑا ایک مقبول اسٹریٹ فوڈ ہے مگر مقامی لوگوں کے گھروں میں پکوڑے ایک عام گھریلو ساختہ پکوان بھی ہے۔
پاکستان میں کے پی کے کے لوگ بھی پکوڑہ کے شیداٸ ہیں پشاور کے کریم پورہ کے پکوڑے یا خاص چڑی پکوڑہ ہو یا لاٸچی کا اسپیشل پکوڑہ۔سوات کے اوجڑی کے پکوڑے بس کے پی کے کے مسلمانوں کےلئے روزے اور پکوڑے لازم و ملزوم ہیں ان کے بنا شاید روزہ کھولنا مکروہ سمجھا جاتا ہے
اس نعمت خداوندی کی درست تاریخ کا علم تو کسی کو نہی معلوم کب اور کہاں سے اس کو دریافت کیا گیا
ہمارے شاعر حضرات نے پکوڑوں کو بھی نہیں بخشا ذرا پکوڑا شاعری ملاحظہ ہو

وہ افطاری سے پہلے چکھتے چکھتے

کهجوریں اور پکوڑے کھا چکا ہے

محبت کے پکوڑے کھا رہا ہوں

ذرا چاہت کی چٹنی ڈال دینا

سوچو تو کیا لمحہ ہو
سودا کہتے ہیں 👈دمڑی میں منہ کو میٹھا نجھا کو ہمارے گری
👉دہ تیل کے پکوڑے آگے ہمارے دھریا
یا پھر پکوڑوں پہ مثالیں دی جاتی ہیں ۔۔
تھوک میں پکوڑے نہیں تلے جاتے یا۔۔وہ ‌دن ‌گئے ‌جو ‌بھینس ‌پکوڑے ‌ہگتی ‌تھی
انور مسعود صاحب نے کیا خوب کہا ہے
جا تیری ککڑی پھکی نکلے تے کھیرا نکلے کوڑا
رب کرے تینوں کھانا پے جائے ڈاہڈا گرم پکوڑا
مورخین کے مطابق
سنسکرت زبان کے لفظ ”پکواتا“ سے ماخوذ ہے، پکواتا معنی ”پکا ہوا“ اور واتا کا معنی ”سوجن“۔ ’پکوڑا‘ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ادبی حیثیت سے اس 1780 ء کو “کلیاتِ سودا ”میں پہلی بار استعمال ہوتے ہوئے سنا گیا۔ کسی محاورے یا ضرب مثل میں پکوڑے کا استعمال تاحال نہیں سنا۔ خدا معلوم ” باتیں بڑی بڑی اور دکان پکوڑوں کی” کس کیٹیگری میں شمار کیا جائے گا؟ البتہ لڑائی میں ناک پکوڑے جیسی کرنے کی دھمکی ضرور سنی گئی ہے۔
رواں سال روزے بھی موسم بہار میں أگٸے اور ساتھ ہی بارشیں بھی تو پکوڑے پوری شان وشوکت کے ساتھ دستر خوان پہ جلوہ گر ہونگے

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

20 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago