Categories: Latest News

پشاور بی آر ٹی کا کنٹریکٹر عالمی ثالثی عدالت پہنچ گیا، 57 ارب کا دعویٰ

پشاور(ارشدعزیز ملک) : پشاور بی آر ٹی پراجیکٹ کے جے وی کنٹریکٹرز نے آخر کار معاہدے کی دفعات کے تحت بین الاقوامی ثالثی عدالت سے رجوع کرلیا ہے تاکہ انہیں 57 ارب روپے کی بقایا متنازعہ رقم ادا کی جائے۔اگر دعویٰ مان لیا گیا تو بی آر ٹی پشاور کی کل لاگت 120ارب روپے سے تجاوز کر جائے گی۔کنٹریکٹر نے پراجیکٹ کا دائرہ بڑھانے، ڈیزائن میں بار بار تبدیلی، اضافہ اور قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ، ادائیگیوں میں تاخیر، مالیاتی چارجز اور اپنی بقایا رقم پر سود کے لیے رقم کا مطالبہ کیا ہے۔پی ڈی اے کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس نمائندے کو بتایا کہ نیب کی انکوائریوں کی وجہ سے دونوں فریقوں کے درمیان تنازعہ خوش اسلوبی سے حل نہیں ہوسکا ۔چینی اور پاکستانی کمپنیوں کی مشترکہ کمپنی

M/S SGEC-MAQBOOL -CALSONS

نے بین الاقوامی عدالت برائے ثالثی، انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس پیرس، فرانس کو ثالثی کے لئے ایک خط بھیجا ہے۔خط میں کہا گیا کہ کنٹریکٹ کی ذیلی شق 20.5کے تحت پی ڈی اے کے ساتھ تمام متنازعہ معاملات بشمول ثالثی بورڈ کی طرف سے ہمارے حق میں فیصلہ کیے گئے تنازعات پرخوش اسلوبی سے تصفیہ کے لیے کئی سنجیدہ کوششیں کی گئیںلیکن تمام کوششیں ناکا م ہوگئیں ۔خط میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی اے نے پشاور بس ریپڈ ٹرانسپورٹ پروجیکٹ کا تصور دیا اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے قرضہ لے کر پشاور کے شہریوں کی سہولت کے لیے منصوبہ شروع کیا۔ تقریباً 26کلومیٹر طویل ٹریک کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کے بعد پی ڈی اے نے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا۔ ایک شفاف بین الاقوامی مسابقتی بولی کے عمل کے بعد، جے وی کو پروجیکٹ کے لیے سول ورکس کا ٹھیکہ دیا گیا۔خط میں کہا گیا کہ ڈیزائن میں بار بار تبدیلیوں کے باعث کام کو کئی بار معطل کیا گیا ۔ نتیجے کے طور پر، ٹھیکیداروں کو مشینری اور ان کے دیگر متحرک وسائل کو سست کرنے اور اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹھیکیداروں کی طرف سے ڈیزائن میں کچھ سنگین خامیوں کی نشاندہی بھی کی گئی۔معاہدے کی ذیلی شق 20.2میں کہا گیا ہے کہ ڈسپیوٹ بورڈ کو پروجیکٹ کے آغاز کے 28دنوں کے اندر تشکیل دیا جانا تھا۔ تاہم، پی ڈی اے نے343دنوں کے بعد بورڈکو تشکیل دیا ۔بورڈ کی تشکیل میں تاخیر کے باعث تنازعات کا فیصلہ نہ ہوسکا جس کے نتیجے میں ٹھیکیداروں کے لیے مالی مشکلات پیدا ہوئیں اورپراجیکٹ کی پیش رفت کو بھی متاثر ہوئی۔بورڈ کو77تنازعات بھیجے گئے جن میں سے صرف23تنازعات کا بورڈ نے فیصلہ سنایا۔

via Jang News

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

11 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

21 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 day ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago