Renovation of Sadar Bazar completed, Corps Commander Peshawar inaugurated
ویب ڈیسک – 10 نومبر 2023 : پشاور کے تاجران اور عوام کا مطالبہ رنگ لے آیا، صدر بازار کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کر کے رونقیں بحال کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج نے پشاور صدر بازار اور پشاور کینٹ کو کم از کم وقت میں عوام کی سہولت کی خاطر انتہائی کشادہ اور خوبصورت بنا دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر بازار کی تزئین وآرائش کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ یہ تجدید نو عوام کے ٹیکس کے مثبت استعمال کی ایک واضح مثال ہے۔
کینٹ بورڈ اور سٹیشن ہیڈ کوارٹر پشاور نے تاجران کی بھرپور فرمائش پر صدر بازار کی تعمیر نو کی جو عوام کے لیے سہولیات اور نقل و حرکت میں آسانی کا سبب ہوگا۔ وہ شہرِ جہاں آج سے کچھ سال پہلے بم دھماکے اور خوف کی فضا تھی، وہاں اب ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔
یاد رہے کہ کور کمانڈر پشاور حسن اظہر حیات نے صدر کی تزئین و آرائش کا باقاعدہ جائزہ لیا اور افتتاح کیا۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…