Categories: Latest News

سعودیہ میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں7 افرادکو سزائے موت دے دی گئی

سعودیہ میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں7 افرادکو سزائے موت دے دی گئی

ریاض: سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 7  افراد کو  سزائے موت  دے  دی گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ  منشیات اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر 7 افراد کو نجران میں سزائے موت دی گئی۔

 سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سزائے موت پانے والوں میں 3 ایتھوپیئن  اور 4 صومالی باشندے شامل ہیں۔

 سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ تمام مجرمان کے مقدمات میں باقاعدہ تفتیش کی گئی اور سزاؤں کا فیصلہ مجاز عدالتوں نے کیا، جس کی سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے توثیق کی اور پھر  شاہی حکم کے بعد ان سزاؤں پر عملدرآمد کیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ نے مملکت میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف سخت انتباہ دیتے ہوئے واضح کیا ہےکہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو اسلامی قانون کے تحت سخت ترین سزائیں دی جائیں گی، جن میں سزائے موت بھی شامل ہے۔

Publisher 

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

6 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

10 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

18 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

20 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

22 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

23 hours ago