Categories: Latest News

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے ایکٹو کیسز کی تعداد 268 تک جا پہنچی

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے ایکٹو کیسز کی تعداد 268 تک جا پہنچی

صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبرپختوبخوا بھر میں ڈینگی کے وار تیز، صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعدد بڑھنے لگی ہے، خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے ایکٹو کیسز کی تعداد 268 تک جا پہنچی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 38 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے، جس کے ساتھ ہی صوبے میں مجموعی طور پر اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 3830 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا رپورٹ کے مطابق پشاور کے مختلف ہسپتالوں میں 54 ڈینگی کے مریض زیر علاج ہیں اور صوبے میں اب تک ڈینگی سے دو اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید38تصدیق شدہ کیسز سامنے آگئے ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس وقت خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے ایکٹو کیسز کی تعداد 268 ہے، جبکہ رواں سال ڈینگی کیسز کی کل تعداد 3ہزار830ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے متاثرہ 25نئے مریض مختلف ہسپتالوں میں داخل کئے گئے۔
صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 54ہے، رواں سال ڈینگی کے کل1ہزار582مریض ہسپتال میں داخل کئے گئے، ڈینگی سے متاثرہ3ہزار560مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جبکہ رواں سال ڈینگی سے 2 مریضوں کی موت واقع ہو چکی ہے۔

Publisher 

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

5 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

10 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

17 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

19 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

21 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

22 hours ago