Over 1,800 fake cards of Afghans blocked, notices issued to thousands of people
پشاور: وفاقی حکومت کی ہدایت پر افغانیوں کے 18سو سے زائد جعلی کارڈ بلاک کر دیئے گئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں، واقعات کے مطابق نادرا نے افغان مہاجرین اور مشکوک افراد کو جاری کئے گئے غیرقانونی قومی شناختی کارڈز کی نشاندہی کے بعد بڑے پیمانے پر بلاک اور منسوخ کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
نادرا ذرائع کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تحقیقات مکمل ہونے کے بعد افغانیوں کے 18سو سے زائد جعلی کارڈز بلاک کر دئیے گئے ہیں ، جن میں سب سے زیادہ تعداد پشاور سے تعلق رکھنے والے افراد کے کارڈزکی ہے، جبکہ دیگر مشکوک کارڈز رکھنے والوں کا تعلق مردان، نوشہرہ، صوابی،باجوڑ اور دیر کے علاقوں سے بتایاگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ اقدام وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اس خصوصی مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد افغان مہاجرین کے غیرقانونی طور پر بنائے گئے پاکستانی شناختی کارڈز کو ختم کرنا ہے، نادرا نے 18سو سے زائد جعلی کارڈ بلاک کرنے کے ساتھ ساتھ اب تک پانچ ہزار سے زائد افراد کو نوٹس جاری کئے ہیں اور تصدیقی عمل مکمل نہ ہونے پر 18سو سے زائد کارڈ بلاک کردیئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی افغان شہریوں نے جعلی مقامی شناخت یا غلط دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کئے تھے، نادرا کی تحقیقات میں ان میں سے متعدد کیسوں کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ مزید ہزاروں کارڈز کی جانچ پڑتال جاری ہے۔
حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…