Categories: Latest News

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو خواجہ سراء زخمی

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو خواجہ سراء زخمی

آفتاب مہمند –  ایڈیٹر ٹی این این: پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو خواجہ سراوں کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ شب کوہاٹ روڈ پر پیش آیا جہاں یہ خواجہ سراء ملک عیسی خان کے حجرے میں پروگرام اٹینڈ کرنے کے بعد پشاور واپس آرہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے کامران عرف جیا سکنہ مردان عمر 20 سال اور مہک سکنہ نوشہرہ زخمی ہوگئے۔ جیا کمر پر تین فائر لگنے سے نازک حالت میں ایل ار ایچ میں زیر علاج ہے جبکہ مہک کے پاؤں میں گولیاں لگی ہے۔

صوبائی صدر خواجہ سراء تنظیم آرزو کے مطابق رواں سال خواجہ سراوں پر فائرنگ کے دو واقعات پیش آئے ہیں۔ دونوں واقعات پشاور کے اقبال پلازہ میں پیش آئے ہیں جہاں ایک واقعہ میں عاصمہ لتا نامی خواجہ سرا جاں بحق اور اسی طرح دیگر تین زخمی ہوئے تھے۔

دوسرا واقعہ بھی اقبال پلازہ میں پیش آیا جہاں کالجئی نامی خواجہ سرا زخمی ہوا اور ابھی تک گھر پر زیر علاج ہے۔ کالجئی نے خواجہ سرا فیلڈ ہی چھوڑ دیا ہے۔ کل رات والا واقعہ تیسرا ہے جس میں دو خواجہ سراء زخمی ہوئے ہیں۔

اس سلسلے میں پولیس نے رپورٹ درج کر لی ہے اور تفتیش شروع کردی ہے جبکہ زخمی خواجہ سراوں کو ایل ار ایچ پشاور میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے ایل آر ایچ ہسپتال میں زخموں کی عیادت کی اور کہا کہ ملوث عناصر کا سراغ لگانے کیلئے مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش شروع کرکے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

7 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

12 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

20 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

21 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

23 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

1 day ago