پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا اسمبلی نے ’’پراونشل موٹر وہیکلز ترمیمی بل2024ء ‘‘ منظور کر لیا۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اس ترمیمی بل میں ٹریفک چالان سے حاصل ہونے والی رقم کے مصارف کا ازسرنو تعین کیا گیا ہے کہ آیا یہ رقم کہاں خرچ ہو گی۔ یہ بل صوبائی وزیرقانون آفتاب عالم کی طرف سے اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا۔
اس ترمیمی بل میںٹریفک چالان سے حاصل ہونے والی رقم کے مندرجہ ذیل مصارف بتائے گئے ہیں۔
اس میں10فیصد رقم ایک ویلفیئر فنڈ قائم کرنے پر خرچ کی جائے گی۔
اس میں 35فیصد رقم ٹریفک پولیس اہلکاروں میں بطور مراعات تقسیم کی جائے گی۔
اس میں 1فیصد رقم گزٹڈ افسران کو دی جائے گی۔
اس میں12فیصد رقم ٹکٹنگ آفیسرز کو دی جائے گی۔
اس میں 22فیصد رقم ٹریفک بیٹ سٹاف میں تقسیم کی جائے گی۔
اس میں 5فیصد رقم بہترین کارکردگی دکھانے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو بطور انعام دی جائے گی۔
اس میں 25فیصد رقم اہلکاروں کی تربیت، تعلیم اور سازوسامان کی خریداری پر خرچ کی جائے گی۔
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…