بھارت میں ایک خاتون سکول ٹیچر کو پاکستان کے بھارت سے کرکٹ میچ جیتنے کی خوشی منانے پر ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست راجستھان کے شہر ’’اودےپور‘‘ میں پیش آیا جہاں نفیسہ عطاری نامی استانی پاکستان کے ہاتھوں بھارتی کرکٹ ٹیم کی عبرتناک شکست کے بعد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔ نفیسہ نے اپنے واٹس ایپ سٹیٹس پر پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم اور محمد رضوان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ہم جیت گئے۔‘‘
خاتون ٹیچر کا سٹیٹس دیکھنے کے بعد بعض بچوں کے والدین نے ان سے پوچھا کہ آپ پاکستان کو سپورٹ کرتی ہیں یا انڈیا کو؟ انھوں نے جواب دیا کہ وہ پاکستان کو سپورٹ کرتی ہیں۔ خاتون کے اس جواب کے بعد ایک طالب علم کے والدین نے ان کے واٹس ایپ سٹیٹس کا سکرین شارٹ لے کر سکول انتظامیہ کو بھیجا جس پر انتظامیہ نے فی الفور نفیسہ عطاری کو ملازمت سے برخاست کر دیا۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…