A beggar in India bought an iPhone by paying with coins
جودھ پور(ویب ڈیسک): بھارت میں مہنگے آئی فونز کو اکثر احساسِ برتری کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور عام لوگ فون پر اتنا خرچ نہیں کر سکتے۔ تاہم حال ہی میں ایک بھکاری نے محض سکوں سے آئی فون خریدا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکپیریمینڈ کینگ کے نام سے ایک انسٹاگرام چینل نے ایک سماجی تجربہ کیا تاکہ دیکھا جا سکے کہ اگر کوئی بھکاری آئی فون خریدنے کے لیے آتا ہے تو دکاندار کیا ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔
ویڈیو میں ایک شخص بھکاری کا روپ دھار کر آئی فون 15 خریدنے کے لیے سکوں سے بھری بوری کے ساتھ جودھ پور میں موبائل شو رومز کا دورہ کرتا نظر آتا ہے۔ جب کہ کچھ موبائل اسٹورز نے اسے اندر جانے کی اجازت نہیں دی بظاہر اس کے پھٹے ہوئے کپڑوں کی وجہ سے جبکہ دیگر نے سکوں کو بطور ادائیگی قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
تاہم آخرکار ایک دکان نے اس کے منفرد ادائیگی کو قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ اس کے بعد وہ شخص بوری کو فرش پر خالی کرتے اور اسے دکاندار اور اس کے عملے کے حوالے کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔ اور دکاندار کو سکے گنتے ہوئے دکھایا گیا۔ بھکاری پھر آئی فون پرو میکس لیتا ہے، اس کا جائزہ لیتا ہے اور اس کے ساتھ پوز کرتا ہے۔ وہ دکان کے مالک کے ساتھ ایک تصویر بھی کھینچواتا ہے۔
شیئر کیے جانے کے بعد سے ویڈیو کو 34 ملین سے زائد بات دیکھا جاچکا ہے اور کئی لائکس اور تبصرے مل چکے ہیں۔ اگرچہ کچھ صارفین نے اس تجربے کو پسند کیا تاہم کچھ نے اسے بنا بنایا ڈرامہ قرار دیا۔
ایک صارف نے کہایہ اسکرپٹ ہے..آج کوئی بھی بھکاری اس جیسا نظر نہیں ہے۔ایک اور نے تبصرہ کیا کہ یہ محض ایک دل لگی اور فکر انگیز تجربہ ہے۔
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…