ریاض ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ: جہاں دنیا بھر کے لاکھوں مسلمان رمضان المبارک کے آغاز کا انتظار کر رہے ہیں وہیں سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے مملکت کے تمام مسلمانوں سے کل شام، جمعہ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔
عدالت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یکم شعبان 1446 ھجری بمطابق 31 جنوری عیسوی کو قرار پایا تھا جس کی مناسبت سے مملکت کے شہری جمعہ کی شام کو رمضان کے چاند کو دیکھیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ جو بھی شخص اسے اپنی آنکھ سے یا دوربین کے ذریعے دیکھے تو وہ فورا قریبی عدالت میں رپورٹ کرے اور اپنی گواہی ریکارڈ کروائیں یا قریبی مرکز پر رابطہ کریں تاکہ وہ عدالت میں گواہی ریکارڈ کرانے میں مدد دے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ جو لوگ رویت ہلال کی صلاحیت رکھتے ہیں وہ اس معاملے پر توجہ دیں اور اس مقصد کے لیے بنائی گئی ذیلی کمیٹیوں میں شامل ہوں گے۔
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…