Be careful; A new fraud to withdraw money from the account has come to light
کوریئر سروس کے نمائندے بن کر شہریوں کو گفٹ بھجوانے اور پھر ریسیونگ پیپر پر انگوٹھےکا نشان لے کر بینک اکاؤنٹ سے رقم نکلوانےکا نیا فراڈ سامنے آ گیا۔
جیو نیوز : ایف آئی اے گوجرانوالا سائبر کرائم ونگ نے 4 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے، 4 رکنی گروہ میں بینک مینیجر بھی شامل ہے، ملزمان سیکڑوں شہریوں کے بینک اکاؤنٹ خالی کر چکے ہیں۔
گروہ کے سرغنہ جلیل الرحمان کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا ہے جب کہ پولیس نے ملزمان کے خلاف5 مقدمات درج کر لیے ہیں، متاثرہ شہریوں کی شکایات ملنے پر مزید مقدمات درج کیے جائیں گے۔
ایف آئی اے کے تفتیشی آفیسر نے گروہ کے طریقہ واردات کے حوالے سے بتایا کہ ملزمان کوریئر سروس کے جعلی نمائندے بن کر شہریوں کو گفٹ بھجواتے اور پھر ریسیونگ پیپر پر ان کے انگوٹھےکا نشان لے لیتے تھے۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان انگوٹھے کے نشان کو سلیکون پر کاپی کرتے اور اس کے ذریعے بینک اکاؤنٹ ہولڈر شہریوں کے زیر استعمال سم کارڈ کا ڈپلیکیٹ سم کارڈ حاصل کر لیتے تھے۔
تفتیشی افسر کا بتانا ہے کہ ملزمان کے پاس ڈیجیٹل موبائل فون ایپ کے ذریعے اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے کیلئے ساری معلومات بینک مینیجر کے ذریعے پہلے سے موجود ہوتی تھیں ۔
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…