Categories: Latest News

خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا قدم: تریچ میر سمٹ سے سیاحت کو فروغ ملے گا، بی بی فوزیہ

 

خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا قدم: تریچ میر سمٹ سے سیاحت کو فروغ ملے گا، بی بی فوزیہ

چترال (13 جولائی 2025) – خیبرپختونخوا حکومت نے سیاحت کے فروغ کے لیے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے ہندوکش پہاڑی سلسلے کی بلند ترین چوٹی تریچ میر کو سرکاری سطح پر سمٹ کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مہم کے تحت ملک بھر سے تعلق رکھنے والے 20 ٹریکرز پر مشتمل پہلا گروپ روانہ ہو گیا ہے، جس میں خواتین ٹریکرز بھی شامل ہیں۔

اس موقع پر خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیر اہتمام ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ ایم پی اے و ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز بی بی فوزیہ نے کہا کہ یہ منصوبہ چترال سمیت پورے صوبے کی معیشت کو تقویت دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے اس انقلابی اقدام سے نہ صرف مقامی ٹورازم فروغ پائے گا بلکہ بین الاقوامی کوہ پیما بھی تریچ میر کا رخ کریں گے۔

افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس عمر ارشد خان، منیجر ایونٹس محمد علی سید، تریچ میر بیک پیکرز کلب کے عہدیداران اور صحافی برادری نے بھی شرکت کی۔

بی بی فوزیہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر ٹریچ میر سمٹ کو جامع حکمتِ عملی کے تحت ترتیب دیا گیا ہے تاکہ مقامی افراد کو بھی روزگار کے مواقع مل سکیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تین گروپ مرحلہ وار ٹریکنگ کریں گے اور شجرکاری مہم میں بھی حصہ لیں گے۔

حکام کے مطابق اس سمٹ اور ٹریکنگ کے لیے 500 سے زائد افراد نے اپلائی کیا جن میں 100 سے زائد خواتین شامل تھیں۔ شرکاء دوران ٹریکنگ ماحولیاتی بہتری کے لیے مختلف مقامات پر پودے بھی لگائیں گے۔

ٹریچ میر کی سرکاری سطح پر سمٹ نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ پاکستان کی سیاحت کے شعبے میں ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہو گی۔

 

Recent Posts

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

1 day ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

2 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

3 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

4 days ago

بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز

بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز پشاور:…

4 days ago