Peshawar, Army Stadium opened for citizens
صوبائی درالحکومت پشاور میں واقع مشہورزمانہ آرمی سٹیڈیم ( کرنل شیر خاں شہید سٹیڈیم) کئی سال بعد شہریوں کھول دیا گیا ہے سیٹیڈیم میں موسم بہار فیسٹیول کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے جہاں پر خصوصی سٹال لگائے گئے ہیں تاکہ فیلمیز یہاں آکر محظو ظ ہو سکیں۔
اس موقع پر سیٹیڈیم کے احاطے میں رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی جہاں سٹیڈیم میں کی جانے والی آتشبازی سے حاضریں خوب لطف اندوز ہو ئے تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر پشاور لیفٹنٹ جنرل حسن اظہر حیات تھے جنہوں نے تقریب کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔ پشاور کے شہریوں کی جانب سے آرمی سٹیڈیم کھولنے کا خیر مقدم کیا گیا ہے کیونکہ یہ سٹیڈیم بند ہونے کے بعد شہریوں کے لئے تفریح کا کوئی قابل دید مقام نہیں تھا
جہاں پر شہری فیملی کیساتھ وقت گزار سکیں ۔اس لئے اس کو پشاور کے جد ی پشتی شہریوں نے کینٹ بورڈ کے منتظمین کی بہتر ین کاوش قرار دیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ امید کی جاتی ہے کہ پھولوں کے شہر پشاور میں آمن و آشتی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر ادارہ کسوٹی کی جانب سے شہریوں سے گذاز ش کی جاتی ہے کہ وہ اس بہترین سہولت کی صفائی کا خوب خیال رکھیں تاکہ لوگ یہاں پر آکر لطف اندوز ہو سکیں۔
via: Kasoti Digital
سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی…
خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی پشاور:…
پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق…
موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق پشاور:…
پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے…
پشاور میں فلیش لائٹس کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، فروخت کرنے والوں کے…