Categories: Latest News

پشاور سمیت مختلف علاقوں میں 27 اکتوبر کو بجلی بندش کا اعلان

پشاور سمیت مختلف علاقوں میں 27 اکتوبر کو بجلی بندش کا اعلان

پشاور: پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے ضروری مرمت اور دیکھ بھال کے کام کے باعث منگل 27 اکتوبر کو پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش کا اعلان کیا ہے۔

پیسکو کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بج کر 30 منٹ تک معطل رہے گی۔

بجلی بندش سے پشاور کے متعدد علاقوں اور فیڈرز کے علاوہ پبی، کوہاٹ، نوشہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور صوابی کے مختلف علاقوں کے صارفین متاثر ہوں گے۔

پشاور میں حیات آباد، گل آباد، ریڈیو پاکستان، زریاب، فقیر آباد، ڈبگری، کریم پورہ، چوک یادگار، کوہاٹی گیٹ، پپل منڈی، کاکشال، رنگ روڈ، غریب آباد، تاج آباد، یونیورسٹی ٹاؤن، چمکنی اور دیگر علاقوں کے متعدد فیڈرز شیڈول میں شامل ہیں۔

پبی میں خضر بیزی، خان شیرگڑھی، سپین کانا، صالح خانہ، امان کوٹ اور نیو جلوزئی سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگی۔

کوہاٹ میں سپلائی فیکٹری، کینٹ، کالج ٹاؤن، ڈی اے ایف کوہاٹ، کے یو ایس ٹی اور بنوں روڈ سے متعلق فیڈرز جبکہ نوشہرہ میں انڈسٹریل اسٹیٹ، رسالپور اور تحصیل روڈ سمیت مختلف علاقوں کے فیڈرز بند رہیں گے۔

ڈیرہ اسماعیل خان اور صوابی کے بھی متعدد فیڈرز بجلی بندش کے شیڈول میں شامل ہیں۔

صارفین سے گزارش ہے کہ بجلی کی عارضی بندش کے پیش نظر ضروری امور کی پہلے سے منصوبہ بندی کرلیں۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

6 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

11 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

19 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

20 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

22 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

24 hours ago