Categories: Latest News

نوشہرہ میں اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون انصاف کی منتظر

سیدندیم مشوانی ایڈیٹر ٹی این این : نوشہرہ میں اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی سنیلہ خان کو انصاف نہ مل سکا۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ علاقے کے بااثر لوگ ان پر راضی نامے کے لیے دباو ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ شدید مشکلات سے دوچار ہے انکو اور انکے بچوں کو تحفظ دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ میں 28 سالہ خاتون کئی گھنٹوں تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنی

یاد رہے کچھ روز قبل نوشہرہ کے علاقے جبی نظام پور میں 28 سالہ خاتون کو تین گھنٹوں تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ نوشہرہ پولیس کے مطابق ملزمان نے متاثرہ خاتون سنیلہ خان کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرتے ہوئے شدید تشدد بھی کیا اور متاثرہ خاتون کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے شوہر گلزار علی کے ملزمان کی بہن غزالہ کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جبکہ ملزمان نے غزالہ اور گلزار علی کو نازیبا حالت میں پکڑا تو اس کے بعد ملزمان کی متاثرہ خاتون سنیلہ خان کے شوہر گلزار علی کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا کہ گلزار علی اپنی بیوی کو ان کے پاس خود لائے گا وہ اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجتماعی زیادتی میں ملوث دو نامزد ملزمان نے محمد آصف ایڈیشن سیشن جج نوشہرہ کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی ہے جبکہ دو ملزمان تاحال روپوش ہے۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ کسی حکومتی یا غیرسرکاری تنظیم نے اس سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ مقامی پولیس بھی خاموش تماشی بنی ہوئی ہے۔

کچھ روز قبل صوبائی نگران وزیر اطلاعات و نشریات میاں فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ سے اس افسوس ناک واقعہ پر رابطہ کیا اور رپورٹ طلب کی تھی مگر اس کے بعد سے کسی اعلیٰ پولیس افیسر یا حکومتی نمائندے نے متاثرہ خانون سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی مشکلات مین اضافہ ہورہا ہے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

5 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

10 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

18 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

19 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

21 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

23 hours ago